نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز رابعہ بصری نے ریڈ پارٹی کے ہمراہ نالہ ڈیک، نہر اپر چناب، اور مختلف علاقوں میں مچھلیاں غیر قانونی پکڑنے والے متعدد افراد کو پکڑ لیا اور شکار میں استعمال ہونے والے جال اور پٹیوں کو قبضہ میں لے کر موقع پر جلا ڈالا اور ماہی گیروں کو جرمانے کئے ۔ انہوں نے کہا کہ مچھلی کے غیر قانونی شکار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
جنہوں نے مچھلی کا شکار کرنا ہے وہ قانون کے مطابق لائسنس بنوا کر محکمہ فشریز کی ہدایات کے عین مطابق شکار کرے۔