گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) اسسٹنٹ کمشنر کامونکی محمد فضل عباس نے محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم کے ہمراہ کی آلودگی کے روک تھام کے لیے علاقہ میں کاروائیاں کیں، غیر قانونی صنعتی یونٹ میں جلائی جارہی تھیں جس پر نجی رائس مل سے ملحقہ یونٹ کو سیل کرکے غیر قانونی فعل کے مرتکب مینجر سمیت 2افراد کو موقع پر گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے استغاثہ دائر کردیا۔ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے کہا کہ آلودگی کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ کریک ڈاون جاری رکھے گی اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ تحفظ ماحولیات مل کر کام جاری رکھیں۔ جہاں قانون کی خلاف ورزی سامنے آئے فوری کاروائی کی جائے۔، کریک ڈاون کا مقصد شہر وضلع کو آلودگی سے محفوظ رکھنا اور شہریوں کو صحتمند ماحول فراہم کرنا ہے جہاں قانون کی خلاف ورزی ہوئی ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
گوجرانوالہ: بیٹریاں جلانے پر غیر قانونی صنعتی یونٹ سیل ،2 افراد گرفتار
Nov 06, 2022