پرسوںملازمین پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیں گے: اسحق کھوکھر


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی +نامہ نگار) 8نومبر کو پاکستان بھر کے ہزاروں  ملازمین  پرسوںپارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کے سامنے اپنے حقوق کے لئے احتجاجی دھرنا دیں گے اور اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا۔ان خیالات کا اظہاریہاں شاہین بلدیاتی فیڈریشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین  اسحق کھوکھر نے ورکرز کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کی قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں تمام صوبائی اور وفاقی ملازمین کو سوفیصد میڈیکل الائونس ، سوفیصد ہائوس رینٹ اور سوفیصد مہنگائی الائونس دیا جائے ۔ ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ 8نومبر کو ملک بھر سے ہزاروں ملازمین پاکستان ملکی فیڈریشن کے راہنمائوںکی قیادت میں صبح ساڑھے نوبجے راولپندی پہنچیں گے جہاں پر تین پوائنٹس پر انکا استقبال ہوگا۔ اور ٹھیک گیارہ بجے ہماری ریلی پارلیمنٹ ہائوس اسلام کے سامنے پہنچ کر احتجاجی دھرنا دے گی۔

ای پیپر دی نیشن