رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )صحافی صدف نعیم کی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے ناگہانی موت اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ پنجاب میں میڈیا ورکر خصوصاً خواتین میڈیا کارکنان کے تحفظ کے حوالے سے قانون سازی بلا تاخیر کی جائے۔ان خیالات کا اظہار ویمن ورکر الائنس سٹیرنگ کمیٹی ممبر و ڈسٹرکٹ کنوینئر سیدہ صائمہ گیلانی نے کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرحومہ کے اہل خانہ کے امدادی رقم فی الفور جاری کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں سمیت خواتین محنت کش کارکنان کیلئے قوانین ناکافی ہیں،اور ان پر عملدرآمد بھی نہ ہونے کے برابرہے۔