ذہین اورقابل بچے اداروں  کا حسن ہوتے ہیں : لبنیٰ مطلوب


رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی) پرنسپل گورنمنٹ گرلزماڈل سیکنڈری سکول لبنیٰ مطلوب نے کہاکہ ذہین اورقابل بچے اپنے اداروں کا حسن ہوتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے مختلف مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبات کے اعزاز میں منعقدہ   تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ طالبہ عائشہ امجدنے قرآت میںبہاولپورڈویژن میں پہلی،فضہ فاطمہ نے نغمہ میں پہلی ،سولونغمہ میں میمونہ ناصرنے دوسری پوزیشن اوراسماء اشتیاق نے تقریر میں دوسری پوزیشن حاصل ۔
اس موقع پرمس رضوانہ بتول،فخرالنساء اور  رضوانہ کلثوم اور  غلام فاطمہ  بھی موجود تھیں ۔

ای پیپر دی نیشن