خان پور(نامہ نگار) عمران خان نے معاشرے میں نفرتوں کی جو آگ لگائی، اب خود ہی اسی آگ میں جلنے والے ہیں سیاست میں اندھی مذہبی جنونیت کا استعمال انہیں لے ڈوبے گا ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع رحیم یار خان کے سینئر نائب امیر قاری عزیز الرحمن درخواستی نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ گوجرانولہ واقعہ پنجاب کی حدود میں پیش آیا۔ جہاں پی ٹی آئی کی اپنی حکومت ہے۔
ملزم کو پی ٹی آئی کارکن نے پکڑ کے پنجاب پولیس کے حوالہ کیا پنجاب پولیس نے ہی ملزم سے بیان لیا جس میں ملزم نے اعتراف جرم کیا ۔