کو ٹ مٹھن(نا مہ نگار )پاکستان پانچ قومیتی ملک سندھی بلوچ پشتون پنجابی اور سرائیکی اقوام کامجموعہ ہے، سرائیکی بھی آئینی صوبہ سرائیکستان چاہتے ہیں۔ سرائیکی وسیب کے عوام صوبہ کے قیام کے لئے ووٹ نظریاتی لوگوں کو دیں تاکہ پارلیمنٹ میں جا کر سرائیکستان بل پیش کر سکیں ۔یہ بات سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ جانشین دربار فرید کوٹ مٹھن شریف نے کوٹ مٹھن شریف میں سالانہ 21ویں خواجہ فرید سرائیکی نیشنل کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا ۔اس کانفرنس سے سرائیکستان قومی کونسل کے سربراہ ظہور دھریجہ سید مہدی الحسن شاہ سربراہ سرائیکستان جمہوری پارٹی احمد نواز سومرو مہر مظہر کات شبیر فریدی جام فیض اللہ محمد بخش براٹھا قاری خورشید رضا رانا گلزار صغیر احمدانی اور دیگر نے خطاب کیا۔ لسانی ،تاریخی ثقافتی، جغرافیائی بنیادپرسرائیکستان صوبہ، خواجہ فرید سائیں کے عرس کو خواجہ فرید ڈے کے موقع پر سرائیکی وسیب میں عام تعطیل ،مادری زبان میں تعلیم کا حق ،،ٹارگٹ کلنگ پر ہائیکورٹ کے جسٹس کی قیادت میں کمیشن بنانے کے حق میں قرار داد یں پیش کی گئیں۔ کانفرنس سرائیکستان قومی اتحاد اور تحریک فرید پاکستان کے زیر اہتمام ہوئی۔
سرائیکی واسیب کے عوام صوبہ کے قیام کیلئے نظریاتی لوگوں کوووٹ دیں:غلام فرید کوریجہ
Nov 06, 2022