کوئٹہ میں کانگو وائرس کا شکار ڈاکٹر دم توڑ گیا‘ 7 افراد کراچی منتقل

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کے سول ہسپتال میں کانگو وائرس کے شکار میں سے ایک ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔ کراچی منتقل کئے گئے کانگو وائرس کا شکار ڈاکٹر شکر اللہ ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران کانگو وائرس سے جاں بحق ڈاکٹر شکراللہ جان کے خاندان سے تعزیت و افسوس کا اظہار کیا۔ فرائض کی ادائیگی کے دوران وائرس کا شکار ہونے والے ڈاکٹر شکراللہ جان کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ گزشتہ روز ائیر ایمبولینس کے ذریعے تین ڈاکٹرز، ایک کنسلٹنٹ، ایک سٹاف نرس اور دو پیرا میڈیکل سٹاف کو بھی کراچی منتقل کیا گیا۔ وائرس رپورٹ ہوتے ہی سول ہسپتال اور دیگر طبی اداروں کے لئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ وائرس سے متاثرہ مشتبہ تمام افراد کے لئے کوئٹہ میں خصوصی وارڈ قائم کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...