اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کیسز میں ضمانت بحالی کی درخواستیں(کل) منگل کو سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پانڈ سکینڈل اور توشہ خانہ نیب تحقیقات کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کیسز میں ضمانت بحالی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ (کل)7 نومبر کو سماعت کرے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کر دی، جسٹس طارق محمود جہانگیری ایک ماہ کی چھٹیوں کے بعد واپسی پر بنچ میں شامل ہوگئے۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے عدم پیروی پر چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کیسوں میں ضمانت خارج کر دی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت بحالی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، دو رکنی بنچ پہلے چھ کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں بحال کر چکا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کیسز میں ضمانت بحالی کی درخواستیںکل سماعت کیلئے مقرر
Nov 06, 2023