تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران میں منشیات بحالی کے مرکز میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی میں 27 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گیلان صوبے کے شہر لنگرود میں واقع ایک طبی مرکز میں اچانک آگ بھڑک ا±ٹھی جہاں 40 افراد زیر علاج تھے۔آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آس پاس دھوئیں کے بادل چھا گئے۔خوفناک آتشزدگی جس طبی مرکز میں ہوئی وہاں منشیات کے عادی افراد کو علاج کے غرض رکھا جاتا تھا۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ حادثے میں 27 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔امدادی کاموں کے دوران 12 افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں 3 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آتشزدگی کی وجہ کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔