انٹونی بلنکن کے دورہ ترکیہ کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے‘امریکی فوجی اڈے میں داخل ہونے کی کوشش 

Nov 06, 2023

 استنبول ( نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے دورہ ترکیے کے خلاف ترک شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل اور حماس جنگ کے درمیان مشرق وسطیٰ کے دورے کے ایک حصے کے طور پر 2 روزہ دورے پر ترکیے پہنچیں گے۔انٹونی بلنکن کے دورہ ترکیے کے خلاف ترک شہری سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ ترکیے کے شہر آدانا میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے امریکی فوجی اڈے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مظاہرین نے حفاظتی باڑ توڑ دی جس پر پولیس نے مظاہرین پر اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

مزیدخبریں