فیروز والہ( نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما اور سابق چیئرمین ملک نوید محمود چوہان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے ہر دور میں عام آدمی کی ترقی ہوئی،عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) بھاری اکثریت سے جیت کر پورے ملک میں اپنی حکومت بنائے گی،نواز شریف نے ڈیل کر کے نہیں خدمت کر کے ملک و قوم کا مستقبل سنوارا اب بھی سنواریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد کی عوام میں مقبو لیت دیکھ کرسیاسی مخالفین حواس باختہ ہوگئے ہیں، ملک نوید محمود چوہان نے کہا کہ جب ملک دیوالیہ ہونے والا تھا، اس وقت میاں شہباز شریف نے ملک کو سنبھالا جس کا نتیجہ ہے کہ آج ملک اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہے۔