فےروزوالہ(نامہ نگار) محکمہ زراعت تحصےل فےروزوالہ کی ٹےم نے بھر پور انسداد سموگ کاروائےوں کا سلسلہ تےز کر دےا فصلوں کی باقےات جلانے اور موٹروے کے کناروں پر واقع اراضی پر کھڑی فصل کو آگ لگانے والوں کےخلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے 15زمےنداروں کو فصلوں کی باقےات کو آگ لگانے کے جرم مےں ڈےڑھ لاکھ روپے جرمانہ کےا گےا ۔ ڈپٹی کمشنر شےخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خاں کی ہداےت پر اسسٹنٹ ڈائرےکٹر زراعت تحصےل فےروزوالہ ڈاکٹر رانا قربان علی خاں نے ٹےم کے ہمراہ موٹر وے اور اس کے ملحقہ لنک روڈ پر واقع دےہات و دےگر علاقوں مےں سرچ آپرےشن کےا ۔ موٹر وے پر روزانہ کی بنےاد پر گشت کےلئے ٹےمےں تشکےل دےدےں ،فصلوں کی باقےات کو آگ لگانے والوں کےخلاف فوری اےکشن لےں گی۔ انہوں نے مزےد بتاےا کہ انسداد سموگ کے خلاف کاروائےاں جاری ہےں۔