لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ملک رشید اور نوجوان جیالے عاقب سرور نے کہا ہے کہ الیکشن کا یہ چاند بہت پہلے بھی نکل سکتا تھا لیکن اس میں بوجہ کی تاخٰر کی گئی دوسری جانب ماضی کے لاڈلے کو ایک بار پھر نیا لاڈلہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس کے انتظار میں الیکشن کی تاریخ کو بلا وجہ کی تاخیر کی نذر کردیا گیا تھا اگر اب بھی سپریم کورٹ الیکشن کی تاریخ جاری کرنے کا حکم نہ دیتی تو شائد الیکشن کی ڈیٹ آج بھی نہ سامنے آتی کیونکہ کچھ لوگ تو اس انتظار میں تھے کہ لاڈلے کے مکمل کیس ختم ہوجائیں اس کے بعد الیکشن کی ڈیٹ دی جائے۔
الیکشن میںلاڈلے کو ایک بار پھر نیا لاڈلہ بنانے کی کوشش کی جارہی:عاقب سرور
Nov 06, 2023