سرکاری سکولز کے یوٹیلیٹی بلز ادائیگیوں کےلئے نان سیلری بجٹ ناکافی:چوہدری سرفراز 

Nov 06, 2023

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت، سعید نامدار، رانا انوار، نادیہ جمشید، ودیگر نے کہا ہے کہ ماہ اکتوبر کے بجلی اور واسا کے بلز کی ادائیگیاںکےلئے نان سیلری بجٹ ناکافی ہے اور سہولیات کی عدم فراہمی پر سکول سربراہان کو معطل یا ٹرانسفر کرنا درست نہیں ۔ امتحانی بورڈز اور یونیورسٹیاں طلباءسے بے تحاشا امتحانی فیسیں وصول کررہے لیکن سرکاری سکولوں کو امتحانی سنٹرز کی مد میں کوئی ادائیگی نہیں کرتے، وزیر اعلیٰ ، وزیر تعلیم اور سیکرٹری سکول پنجاب سے مطالبہ ہے کہ مہنگائی کے پیش نظر  نان سیلری بجٹ میں 3 گنا اضافہ کیا جائے یا یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگیاں پنجاب حکومت اپنے ذمہ لے۔ انہوں نے کہا نان سیلری بجٹ کی دوسری قسط جلد جاری کی جائے اور امتحانی بورڈز اور یونیورسٹیز کو امتحان سیکنڈ ٹائم لینے اور فرنیچر و یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کرنے کا پابند کیا جائے۔

مزیدخبریں