لاہور (خصوصی نامہ نگار) بھارت پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے لیے دہشت گردی کررہا ہے پاک فوج اور ائیر بیس پر حملے قابلِ مزمت ہیں تمام جماعتوں کو ملکی بقاءکے لئے متحد ہونا ہوگا یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی پروفیسر عبد المجید مولانا حافظ عبد الوھاب روپڑی مولانا شکیل الرحمٰن ناصر حافظ عبد الوحید شاہد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور سکیورٹی اداروں نے ملک کو دہشت گردی اور تخریب کاری سے بچانے کے لیے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے بھارت پاکستان میں مسلسل دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے آج وہ ملکی سلامتی کے اداروں اور ائیر بیس پر حملے کروا کر ملک غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔