شہید پولیس کانسٹیبل کی فیملی کوگھر مل گیا 

Nov 06, 2023

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس شہداءکے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔ جس کے تسلسل میں فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر دےدیا گیا ہے۔ ڈیرہ غازی خان پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل مظہر اقبال شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا، شہید ہیڈ کانسٹیبل مظہر اقبال نے رواں برس 13 جنوری کو دہشت گردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کیا تھا، شہید کے لواحقین میں اہلیہ مدثرہ فاطمہ، چار سالہ بیٹی ایمان زہرہ اور 2 سالہ بیٹا محمد باصم شامل ہیں۔

مزیدخبریں