مسلم لیگ ن عوام کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتی ہے:خرم دستگیر 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندہ جماعت، الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہے۔میاں محمد نوازشریف کی سیاست ختم کرنے کے دعویداروں کو آج اپنی سیاست کی فکر لاحق ہے۔ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں آر اوز کو اغوا کرنیوالوں کے منہ سے لیول پلیئنگ فیلڈ کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔مسلم لیگ ن کی منتخب حکومتوں کیخلاف ہمیشہ سازشیں کرکے شب خون مارا گیا۔پاکستان مسلم لیگ ن جمہوریت اور عوام کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے عوام کے ووٹ کی طاقت سے ماضی میں بھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ کے ممبر اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سینئر رہنما عرفان چاند بٹ کی رہائشگاہ پر لیگی رہنماو¿ں اور کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرمین بی او ڈی گیپکو محمد شعیب بٹ، لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر، خالد پرویز بلو بٹ، ایگزیکٹو ممبر ڈی سی کالونی طارق محمود گورائیہ،ساجد اکرام لون ودیگر بھی موجود تھے۔سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے لیگی رہنما عرفان چاند بٹ کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس کیااور فاتحہ خوانی بھی کی۔

ای پیپر دی نیشن