شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ شہر سے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ ویگنوں میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی سلنڈر نصب کیے گئے ہیں جو کسی وقت بھی خوفناک حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں انجمن شہریاں کے صدر چوہدری طاہر منہا س نے اس سلسلہ میں بتایا کہ ٹریفک پولیس اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی شیخوپورہ کی ملی بھگت سے شہر سے چلنے والی 99فیصد ویگنوں میں ایل پی جی گیس کے سلنڈر نصب کیے گئے ہیں اور ان ویگنوں میں غیر محفوظ طریقے سے ایل پی جی گیس ڈالی جاتی ہے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مکمل خاموشی شہریوں کو قتل کرنے کے مترادف ہے۔