فیروزو الہ (نامہ نگار) رچنا ٹاﺅن مےں نا معلوم موٹر سائےکل سواروں نے مسلم لےگ(ن) سٹی کے صدر مےاں مشتاق احمد کے دفتر پر شدےد فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھےلاےا دےا۔ فائرنگ کے باعث دفتر کے شےشے ٹوٹ گئے شٹروں اوردفتر مےں پڑے ہوئے سامان کو شدےد نقصان پہنچا۔ حملہ آور فرار ہو گئے ۔ مےاں مشتاق احمد اپنے دفتر پر موجود نہ تھے کہ اس دوران دو موٹر سائےکلوں پر چار نا معلوم افراد آئے جنہوں نے بھرے بازار مےں ان کے دفتر پر شدےد فائرنگ کی جس سے قےمتی سامان کو نقصان پہنچا ۔ مےاں مشتاق احمد نے بتاےا ہے کہ حملہ آوروں نے اس قدر فائرنگ کی کہ لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ راہگےر محفوظ رہے۔
فیروزو الہ :مسلم لیگ ن کے سٹی صدر مشتاق احمد کے دفتر پر فائرنگ
Nov 06, 2023