سہ فریقی ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز : پاکستان نے تھائی لینڈ کو 28 رنز سے ہرادیا

Nov 06, 2023

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمنز اے نے سہ فریقی ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ میں تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کو28 رنز سے شکست دیدی۔ یہ پاکستان ویمنز اے کی سیریز میں دوسری کامیابی ہے۔ فائنل 8 نومبر کو پاکستان ویمنز اے اور ویسٹ انڈیز ویمنز اے کے درمیان کھیلا جائےگا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز اے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 4 وکٹوں پر121 رنز بنائے۔تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کی ٹیم 5 وکٹوں پر 93رنز بناسکی۔پاکستان ویمنز اے کی شوال ذوالفقار نے 67 رنزبنائے اور ناٹ آو¿ٹ رہیں۔ گل فیروزہ نے26 رنز بنائے ۔ کپتان تھیپاچا پوتھاوونگ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کی اننگز میں کوئی بھی بیٹر پاکستان کے بولرز کے لیے خطرہ نہ بن سکیں۔ تھیپا پوتھا وونگ 25 اور پھانیتا مایا 23 رنز ناٹ آو¿ٹ کے ساتھ نمایاں رہیں۔کپتان رامین شمیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزیدخبریں