لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ سکواڈ بنگلورو سے کولکتہ پہنچ گیا ۔پاکستان ٹیم نے گزشتہ روز آرام کیا اور آج بھی آرام کرےگی ۔کھلاڑی آج سے پریکٹس شروع کرینگے پاکستان ٹیم کا انگلینڈکے خلاف میچ 11 نومبر کو ایڈن گارڈنز کولکتہ میں شیڈول ہے۔کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہمارا پلان تھا کہ اگر فخرکھڑا ہوگیا تو 450 رنز کا ہدف بھی ہم حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ فخر نے جب بھی ایسی اننگز کھیلی ہے تو ہم نے وہ میچ جیتے ہیں۔ جب میں بیٹنگ کیلئے میدان میں گیا تو فخر نے مجھ سے کہا کہ پچ بہت اچھی ہے ہم نے صرف لمبی پارٹنرشپ کرنی ہے، جب ہم نے بیٹنگ شروع کی تو کم از کم 20 اوورز تک اس پارٹنرشپ کو لے کر چلنے کا ذہن تھا۔ بارش کا خیال بھی نہ تھا کیونکہ اس وقت آسمان بالکل صاف تھا لیکن پھر اچانک بادل آئے تو ڈی ایل ایس کے تحت پلان کے تحت کھیلے اور کوشش کی کہ رن ریٹ 8 سے کم نہ ہو لیکن اس سے قبل ہی میرے بھائی (فخر) نے اپنا کام شروع کر دیا تھا۔ جب فخر زمان نے افتخار احمد کے حوالے سے بات کی تو بابراعظم نے یہ بھی کہا کہ ان کے خیال میں پچ پڑھنا دو لوگوں کو سب سے زیادہ آتا ہے، ایک مصباح الحق اور دوسرا افتخار احمد۔ فخر کو ہر چھکے کے بعد کہتا رہا کہ چھکا لگ گیا ہے اب آرام سے کھیلو لیکن اس نے اپنی ہی کرکٹ کھیلی، کافی چھکے زبردستی بھی مارے تو پھر میں نے کہا جیسے مرضی کھیلنا ہے کھیلو، بس گیم میں رہو۔ فخر نے کہا کہ وکٹ کا دوسرے اوور میں ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ بہت اچھا ہے، عبداللہ کے جلد آﺅٹ ہونے سے تھوڑا کنفیوز ہوا لیکن پھر نیچرل گیم کھیلا۔ ورلڈ کپ 4 سال بعد ہوتا ہے اور اس میں ایسی اننگز میری بہترین اننگز میں سے ایک ہے اتنے بڑے سکور کے تعاقب میں بیٹرز کو باو¿لر کو تھریٹ دینا چاہیے کیونکہ جب آپ حاوی ہوتے ہیں تو کام آسان ہو جاتا ہے۔ بابر اعظم نے کہامیرے دماغ میں تھا اگر کریز پر فخر کھڑا رہا تو ہم 402 کا ہدف باآسانی حاصل کرلیں گے، کیونکہ جب بھی فخر اس قسم کی اننگز کھیلتا ہے ہم 90فیصد وہ میچ جیت جاتے ہیں۔جب عبداللہ کے آﺅٹ ہونے کے بعد میں آیا تو اس نے مجھے کہا پچ بہت اچھی ہے ہم پارٹنر شپ بنائیں گے، لمبا لے کر جائیں گے۔ بادل آئے ہم نے فورا پلان کیا کہ کتنے اوورز میں کتنے بنائیں تو اسی حساب سے کھیلے۔ فخر نے کہا 'ماری باﺅلنگ کو کریڈٹ جاتا ہے کیونکہ جیسی وکٹ تھی ہم نے نیوزی لینڈ کے 30 سے 50 رنز کم بنوائے، اگر بارش نہ ہوتی تو ہم یہ لازمی چیز کرلیتے۔
قومی کرکٹ ٹیم کولکتہ پہنچ گئی، آج آرام، کل سے پریکٹس سیشن شروع
Nov 06, 2023