واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ میں ایک ایتھلیٹ نے کم وقت میں تمام 50 ریاستوں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ 49 سالہ ڈیوڈ نے اپنی مہم کا آغاز 19 مئی کو شروع کیا جو 41 دن 21 گھنٹے اور 1 منٹ بعد 30 جون کو اختتام پذیر ہوئی۔ اس کارنامے کو مزید دلچسپ یہ بات بناتی ہے ڈیوڈ نے اپنا ایک گردہ عطیہ کیا ہوا ہے۔ لہٰذا ورلڈ ریکارڈ بنانے کے علاوہ اس کوشش کا مقصد زندہ افراد میں گردے کے عطیے کے حوالے سے آگہی کا پھیلانا تھا ۔
تمام امریکی ریاستوں کی بلند چوٹیوں کو کم وقت میں سر کرنے کا ریکارڈ
Nov 06, 2023