موغادیشو(اے پی پی)صومالیہ میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی سے 14افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کےدفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے موغادیشو میں جاری کردہ تازہ ترین فلیش اپڈیٹ میں کہا کہ جنوبی صومالیہ اور جنوب مغربی صومالیہ کے باکول علاقوں کے نشیبی علاقوں میں اچانک سیلاب آنے سے 14افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
صومالیہ میں شدید بارشوں سیلاب سے14 افراد ہلاک
Nov 06, 2023