نام نہاد آزاد دنیا کے رہنما فلسطین میں نسل کشی کی حمایت جاری رکھے ہیں: پریانکا گاندھی

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ غزہ میں صورتحال ہولناک اور شرمناک کے الفاظ سے آگے بڑھ چکی ہے۔ سوشل میڈیا پر پریانکا گاندھی نے پیغام میں لکھا کہ غزہ میں 10 ہزار شہریوں کا قتلِ عام ہو چکا جن میں تقریباً 5 ہزار بچے شامل ہیں۔ غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپوں، ہسپتالوں اور ایمبولینسوں کو بموں سے نشانہ بنایا گیا۔ نام نہاد آزاد دنیا کے رہنما فلسطین میں نسل کشی کی مالی معاونت اور حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ بین الاقوامی برادری کو جنگ بندی جیسا اقدام فوری طور پر کرنا چاہیے، جنگ بندی نہ ہوئی تو عالمی برادری کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں بچے گا۔

ای پیپر دی نیشن