محکمہ خزانہ پنجاب نے 5اضلاع کے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسرز کو عہدوں سے ہٹا دیا

لاہور(اے پی پی):محکمہ خزانہ پنجاب کے 5اضلاع کے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسرز کو غفلت اور لاپرواہی برتنے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔محکمہ خزانہ پنجاب کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ سیکرٹری خزانہ پنجاب نے پانچ اضلاع کے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسرز کو لاپرواہی برتنے پر انتظامی بنیادوں پر فوری طور پر اپناعہدہ چھوڑنے کے احکامات جاری کئے ہیں ،انتظامی بنیادوں پر ہٹائے جانے والے 5اکاﺅنٹس آفیسرز میں ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفیسر رحیم یار خان راﺅ عطااللہ خان، ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفیسر ملتان ملک ندیم احمد ،ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفیسر لودھراں عبدالستار ،ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفیسر ڈیرہ غازی خان بلال مصطفی ہمدانی سمیت ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفیسر لیہ مدثر رضا شامل ہیں ۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے ہٹائے گئے اکاﺅنٹ آفیسرز کوفوری طور پر اپنے عہدے کا چارج چھوڑ کر محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن