کامونکی+ فیصل آباد+ لاہور (نمائندہ خصوصی+ این این آئی) فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں ٹیموں نے دوران چیکنگ مزید 24بجلی چوروں کو پکڑلیا جو ڈائریکٹ سپلائی اور دیگر مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان بجلی چوروں کو59ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور23لاکھ 87ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ تمام بجلی چوروں کے کنکشنز منقطع کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔ کامونکی کے نواحی گا¶ں اکبر گھنوکی میں مشتاق کو ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرتے پکڑ لیا‘ مقدمہ درج ہو گیا۔ ضلع فیصل آباد میں اب تک 1145بجلی چوروں کو 30 لاکھ 46ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 14کروڑ 25لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ فیسکو ریجن سے 2889بجلی چوروں کو گرفتار اور 25کروڑ 58ہزار سے زائد کی ریکور ی کرلی گئی ہے جبکہ مجموعی طورپر 3362 بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس سٹیشنوں میں مقدمات درج کروا دئیے گئے ہیں۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران مزید 244 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ 156ملزموں کے خلاف ایف آئی آرز رجسٹرڈ کرا دی گئیں۔ بجلی چوری میں ملوث 37افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 10 کمرشل،3 زرعی اور 231 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 6 لاکھ 69ہزار 71 یونٹس ڈیٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ 16لاکھ 57ہزار 234روپے بنتی ہے۔
فیسکو، مزید 24، لیسکو ریجن سے 37بجلی چور گرفتار، ایک کروڑ 39لاکھ سے زائد جرمانے
Nov 06, 2023