ملک یا گھر نفرت کی بنیاد پر قائم نہیں رہ سکتا: رانا ثناء

Nov 06, 2023

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاﷲ نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے کہا ہے کہ کوئی ملک یا گھر نفرت کی بنیاد پر قائم نہیںرہ سکتا۔ اگر ایک فرد پاگلوں کی طرح کہے کسی کو نہیں چھوڑوں گا تو ایسے گھر یا ملک نہیںچلتے ہم نے 2017ءتک ملک سے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کو ختم کیا۔ قومی اسمبلی میں شہباز شریف سے چیئرمین پی ٹی آئی سے میثاق معیشت کی بات کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا کہ آپ قدم بڑھائیں اس شخص نے جھوٹے مقدمات اور نفرت کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔ ملک کے حالات تب ہی سدھریں گے جب ووٹ کی طاقت سے حکومت مدت پورے کرے گی۔ 21 اکتوبر کو نواز شریف نے ملک کی خدمت کا پیغام دیا، اگر اب نفرت کی سیاست ہوئی تو ملک کا نقصان ہو گا۔

مزیدخبریں