پختونوں کو کسی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے تو ہم ان کے ساتھ ہوں گے: خالد مقبول

Nov 06, 2023

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پختونوں کو کسی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے تو ہم پختونوں کے ساتھ ہوں گے۔ کراچی میں بلدیہ ٹاو¿ن کے علاقے سعید آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمارا دین ہمارا وطن بھی ہماری پہچان ہے۔ یہاں دو طبقے ہیں ایک ظالم اور ایک مظلوم، حقوق کی جدوجہد میں ایم کیو ایم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی نے اصغر خان کو کاندھوں پر بٹھایا تھا، الیکشن جتایا تھا۔ آپ نے بلدیہ کے انتخابات کا فیصلہ آج کر دیا ہے۔ ہم آپ کا دل جیتنے آئے تھے، اپنا دل ہار کے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں