خانیوال (نیٹ نیوز) سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے سابق ایم پی اے رزاق نیازی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ جہانگیر ترین نے رزاق نیازی کی وفات پر ان کے بیٹے ایاز نیازی و دیگر سوگواران سے اظہار تعزیت کیا۔ عبدالعلیم خان نے مرحوم کی سیاسی بصیرت اورعوامی خدمات کو سراہا جبکہ بحیثیت ممبر پنجاب اسمبلی ان کی اپنے حلقہ انتخاب سمیت ڈسٹرکٹ خانیوال کی مجموعی تعمیروترقی کیلئے گرانقدر جدوجہد کومستحسن قراردیا۔عبدالعلیم خان نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ صبر، ہمت اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کہ توفیق دے۔