متاثرین غزہ کی مدد‘ سینیٹر مشتاق مصر پہنچ گئے

لاہور (نیٹ نیوز) جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد غزہ کے فلسطینیوں کی امداد کیلئے مصر پہنچ گئے۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے قاہرہ میں ہلال احمر مصر کے سربراہ ڈاکٹر رامی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ پاکستان سے طب کے ہر شعبے کے ڈاکٹرز غزہ آنے کیلئے تیار ہیں۔ مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستانی قوم پاکستانی فلاحی تنظیموں کے ذریعے ڈاکٹرز‘ ادویات اور خوراک سمیت فلسطینیوں کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کرے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر رامی نے کہا کہ اس وقت غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...