انور کاشف بلامقابلہ صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن منتخب

Nov 06, 2023

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کراچی سے انور کاشف ممتاز صدر پاکستان ٹیکس بار، لاہور سے زاہد عتیق چودھری سینئر نائب صدر اور عاشق علی رانا نائب صدر بلا مقابلہ 2023ئ/25 کے لیے منتخب، سالانہ عمومی اجلاس کا اہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا منیر حسین اور سیکرٹری کے فرائض قمرالزمان چودھری جنرل سیکرٹری پاکستان ٹیکس بار نے ادا کئے۔ تقریب میں ریٹائرڈ جسٹس اطہر سعید سپریم کورٹ آف پاکستان، پیٹرن چیف پی ٹی بی اے عبدالقادر میمن، محمد نعیم شاہ، زاھد پرویز صدر لاہور ٹیکس بار، جنرل سیکرٹری اعجاز بھٹی دیگر عہدیداران ممبران سمیت ملک بھر سے 32 ٹیکس بارز کے عہدیدار ممبران نے شرکت کی۔ دیگر منتخب ہونیوالوں میں پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف کے لئے لاہور سے رانا منیر حسین، کراچی سے جنرل سیکرٹری محمد ریحان صدیقی، جوائنٹ سیکرٹری سید عرفان حیدر شاہ، سیکرٹری اطلاعات عمران احمد خان اور ٹریژری کے لئے وسیم الدین ہاشمی منتخب کر لئے گئے۔ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے ریٹائرڈ جسٹس اطہر سعید مہمان خصوصی تھے جبکہ سینئر ممبر پی ٹی بی اے نعیم شاہ نے الیکشن کمشنر کے فرائض سر انجام دیئے اور پاکستان بھر سے نائب صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن منتخب ہونیوالوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ انتخابات میں پاکستان بھر سے 8 سینئر نائب صدر بلا مقابلہ جبکہ 18 نائب صدور بذریعہ الیکشن ووٹنگ فاتح قرار پائے۔ پاکستان ٹیکس بار کے صدر رانا منیر حسین نے دوسالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور کہا 12500ممبران پاکستان ٹیکس بار کی فیمیلی ہیں جو ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان ٹیکس بار اکیڈمی کی رجسٹریشن بڑا کارنامہ ہے جو سب کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ تقریب کے اختتام پر سابق صدر لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن قاری حبیب الرحمان زبیری نے دعا کروائی۔

مزیدخبریں