قدرتی آفات و سانحات میں ہلالِ احمر کا گرانقدر کردار ہوتا ہے، عبدالولی کاکڑ

Nov 06, 2023

اسلام آباد (خبر نگار ) ہلالِ احمر پاکستان نے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں رسپناس میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں ۔ متاثرہ گھرانوں کو غیر خوراکی اشیائ کے علاوہ کھانے پینے کی اشیائ ، طبّی سہولیات، پینے کا صاف پانی کے علاوہ متعدد گھرانوں کو نقد مالی مدد بھی کی گئی۔ اِن خیالات کا اظہار چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری نے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں ہلالِ احمر پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبیداللہ خان، ہلالِ احمر بلوچستان کے چیئرمین ٹکری شفقت اللہ لانگو اور سیکرٹری عرفان عالمگیر بھی موجود تھے۔ سردار شاہد احمد لغاری نے ہلال احمر کی جاری سرگرمیوں سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرہ گھرانوں کی خدمت بطریق ِ احسن کی ہے۔ مجموعی طور پر28 لاکھ سیلاب متاثرین کی ہلال احمر مدد کر چکا ہے۔گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے ہلالِ احمرپاکستان کی خدمات کو سراہا۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات و سانحات میں ہلالِ احمر کا گرانقدر کردار ہوتا ہے۔ حالیہ سیلاب کے دوران متاثرہ گھرانوں کی بروقت مدد کرکے ہلال ِاحمر نے نام کمایا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہلال احمر زراعت کے شعبہ اور اسے جدید تقاضوں سے لیس کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ سردارشاہد احمد لغاری نے آنے والے دِنوں میں بلوچستان میں قدرتی آفات کے دوران خطرات میں کمی لانے سے متعلق آگاہی مہم چلانے، مقامی سطح پر صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی، واٹر ہینڈ پمپس کی تنصیب، شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹس، ماڈل شیلٹر ہاو¿س کی تعمیر اور لائیولی ہڈ کی مد میں لوڈر اور مال مویشی کی فراہمی کا بھی ذکر کیا۔

مزیدخبریں