امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قطر میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی دوحہ قطر پہنچے جہاں انہوں نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق سربراہ خالد مشعل اور مرکزی قیادت بھی موجود تھی۔سراج الحق اور اسماعیل ہانیہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
اس سے قبل جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان غزہ کے فلسطینیوں کی امداد کیلئے مصر پہنچے جہاں انہوں نے مصر کے سربراہ ڈاکٹر رامی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے طب کے ہر شعبے کے ڈاکٹر غزہ آنے کیلئے تیار ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سربراہ جمیعت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان نے بھی قطر میں حماس کے رہنمائوں اسماعیل ہانیہ اور خالد مشعل سے ملاقات کی۔