9 مئی واقعات ، شیخ رشید کی ضمانت منظور ، 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانیکا حکم

Nov 06, 2023 | 18:29

ویب ڈیسک

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی 9 مئی کے واقعات میں ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، شیخ رشید اپنے وکیل سردارعبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ شیخ رشید کا 9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں. ان کے متعلق 9 مئی کے واقعات کےکوئی شواہد موجود نہیں۔ عدالت نے تھانہ وارث خان میں درج مقدمے میں شیخ رشید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔جج ملک اعجاز آصف نے سوال کیا کہ شیخ صاحب آپ کمزور نظر آ رہے ہیں، آپ کی صحت ٹھیک ہے؟ اس پر شیخ رشید نے کہا کہ 40 دن کے چلے کے دوران 31 کلو وزن کم ہوا۔

علاوہ ازیں عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی ضمانت بھی 8 نومبر تک منظور کر لی۔

مزیدخبریں