غزہ:1ماہ سے خونریزی جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 9ہزار 770ہوگئی

Nov 06, 2023 | 19:02

ویب ڈیسک

غزہ میں 1 ماہ سے خونریزی جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 770 ہوگئی۔ اسرائیل نے 7اکتوبر کو حماس کے خلاف بمباری شروع کی تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کو 1 ماہ مکمل ہوگیا۔ اسرائیل کی جانب سے فضائی اور زمینی حملوں میں شدت آچکی ہے۔ شمالی غزہ میں گزشتہ شب سے شدید بمباری جاری ہے جس سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔اسرائیلی فضائیہ نے جبالیہ کیمپ کو گزشتہ 7 روز میں چوتھی بار بمباری کا نشانہ بنایا۔ بلیک آؤٹ کے باعث ریسکیو ٹیموں کو متاثرہ علاقوں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ شہید فلسطینیوں کی تعداد 9ہزار770 سے تجاوز کرگئی۔

فلسطینی حکام کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہید افراد میں 4000سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ سے 15 لاکھ سے زائد فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہو کر علاقہ چھوڑ چکے ہیں۔ 

 دوسری جانب اسرائیل کے صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے مظلوم فلسطینیوں پر بمباری کا سلسلہ بند کرنے سے انکار کردیا۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ پر ایٹمی حملے کی دھمکی بھی دی جاچکی ہے۔ صیہونی وزیر کا کہنا ہے کہ ”فلسطینی آئرلینڈ یا پھر صحراؤں کی طرف چلے جائیں۔ غزہ پر جوہری بم گرانا ایک آپشن ہے۔ غزہ میں رہنے والوں کو زندہ نہیں رہنا چاہئے“ جس پر اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے متعلقہ وزیر کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں