واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ارکان کانگریس نے اسرائیل میں امریکی فوج کی تعیناتی پر صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ صدر جوبائیڈن مشرق وسطیٰ تنازعہ میں امریکی فوجی کردار کی وضاحت کریں۔ پانچ ڈیموکریٹک ارکان کانگرس راشدہ طیب‘ الہان عمر‘ سومرلی اندرے، کارسن اور کوری بش نے کہا ہے کہ اسرائیل کی مدد کیلئے امریکی افواج کی تعیناتی آئینی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
امریکی صدارتی الیکشن کیلئے ووٹنگ ٹرمپ اور کملا ہیر یں میں سخت مقابلہ
Nov 06, 2024