سائبرسکیورٹی ایوارڈ تقریب‘ پی ٹی اے کی کارکردگی کا جائزہ

Nov 06, 2024

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان میں شعبہ ٹیلی کام میں سائبر سکیورٹی کی توسیع میں نمایاں کامیابیوں کے اعتراف میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اسلام آباد میں سائبر سکیورٹی ایوارڈز تقریب ہوئی۔ اس موقع پر شعبے کی ترقی کو سراہتے ہوئے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے پاکستان کے معاشی اور ڈیجیٹل استحکام کے لیے ایک مضبوط سائبر سکیورٹی فریم ورک کے پیش نظر حکومت کے وژن پر روشنی ڈالی۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان ایچ آئی (ایم) نے ایک محفوظ شعبے میں تعاون پر زور دیتے ہوئے فعال سائبر سکیورٹی کلچر کی تعمیر و ترقی کے ضمن میں پی ٹی اے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ 

مزیدخبریں