امریکی حکام جعلی خبریں‘ سوشل میڈیا پوسٹس روکنے کیلئے سرگرم الیکشن پر دھمکیاں، 2 گرفتار 

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) جعلی خبروں اور سوشل میڈیا پوسٹس کی روک تھام کیلئے امریکی حکام سرگرم ہو گئے۔ ایف بی آئی کے الیکشن کمانڈر سیل نے جعلی مواد روکنے کیلئے نگرانی کی۔ سائبر سکیورٹی اور انفراسٹرکچر سکیورٹی ایجنسی سی آئی اے بھی سرگرم رہی۔امریکی ریاست مشی گن میں الیکشن سے متعلق دھمکیاں دینے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں افراد کو ایف بی  آئی نے گرفتار کیا۔ ایک گرفتار شخص کا تعلق ٹرمپ کے قتل کی سازش  سے تھا۔ دوسرے شخص کو ڈیموکریٹس کی سیاسی ایکشن کمیٹی کو دھمکی دینے پر گرفتار کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن