شوکت خانم کینسر سمپوزیم اختتام پذیر‘ملکی وغیرملکی ماہرین طب کی شرکت 

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان کا سب سے بڑا اونکالوجی اجلاس‘ 23واںشوکت خانم کینسر سمپوزیم اختتام پذیر ہوگیا۔ تین روزہ ہائبرڈ ایونٹ میں دنیا کے معروف ہسپتالوں‘ یونیورسٹیوں سے 116 ماہرین  اورشعبہ طب سے5,700 سے زائد افراد شریک ہوئے۔ امریکن ایسوسی ایشن آف کنٹینیونگ میڈیکل ایجوکیشن سے منظور شدہ اس ایونٹ میں شرکاء کو 33 کیٹیگری- I سی ایم ای پوائنٹس فراہم کیے گئے۔ایم ڈی اینڈرسن کینسر سنٹر امریکہ سے منسلک ڈاکٹر مظفر ایچ قزلبا ش نے ''خون کے کینسر کیلئے سیل تھراپی کے ارتقاء'' پربریفنگ دی۔شوکت خانم ہسپتالوں کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف نے پاکستان کے اونکالوجی منظرنامے اورشوکت خانم کے کینسر کے علاج میںکردار پر روشنی ڈالی۔ سمپوزیم میںتحقیقی پریزنٹیشنز پیش کی گئیں اوربہترین سبمیشنز کو ایوارڈز دیئے گئے۔ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا شوکت خانم کینسر سمپوزیم نے اونکالوجی کیئر میں معلومات تبادلے، فروغ تحقیق کیلئے نمایاں پلیٹ فارم کے طور پر اپنی جگہ بنائی ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی و قومی ماہرین اور شرکاء کا تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن