لاہور(خصوصی نامہ نگار ) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرا?ن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ علم معلومات جمع کرنے کا نام نہیں۔خواتین کو علم کے زیور سے آراستہ کرنا ویمن امپاورمنٹ ہے۔اساتذہ عصری تقاضوں سے ہم آہنگ تدریسی ٹولز بروئے کار لائیں۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے خواتین کی اعلیٰ تعلیم و تربیت کیلئے منہاج ویمن کالج جیسے مثالی ادارے قائم کئے جو پسماندہ اضلاع کی بیٹیوں کیلئے سستی اور معیاری تعلیم کا ذریعہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج کالج برائے خواتین ٹائون شپ میں "حصول علم اوراعمالِ صالح کی اہمیت" کے موضوع پر منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔