عقیدہ ختم نبوت پر ہو رہے حملوں کا سدباب ضروری ہے:اشرف جلالی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک صراط مستقیم اور امام احمد رضا فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جامع مسجد فیضان اولیاء میں عقیدہ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے تحریک لبیک یارسول اﷲ ﷺ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ایک اہم فریضہ ہے۔ نسل نو کو عقیدہ ختم نبوت سے متعارف کروانے کے لئے بھرپور جدوجہد کی ضرورت ہے۔ عقیدہ ختم نبوت پر ہو رہے حملوں کا سدباب ضروری ہے۔ قادیانی سازشوں کا تعاقب کرنے کے لئے مستقل ایک سرکاری ادارہ تشکیل دیا جائے۔ مولانا محمد شاداب نقشبندی نے کہا ہم ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ کانفرنس میں صاحبزادہ بلال عباس قادری‘ مفتی محمد بشیر القادری‘ مفتی محمد عثمان جلالی‘ حافظ ناظم عباس‘ مفتی محمد فرید ساسولی سمیت کثیر تعداد میں علماء و عوام نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن