حکومت قومی ادارے چلانے میں مکمل ناکام ہوچکی:ڈاکٹر مزمل ہاشمی 

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کی زیر صدارت جوہر ٹاؤن میں تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ تنظیمی اجلاس میں سابقہ امیدوار پی پی 162 خالد نیک گجر، صدر پی پی162 شفاقت علی تتلہ، صدر تحصیل ماڈل ٹاؤن حافظ نوید اور عمیر رفیق سمیت کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء سے گفتگو کرتے انہوںنے کہا حکومت قومی ادارے چلانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔قومی ائیرلائن کی من مرضی کی بولی لگوا کر حکومت نے پوری دنیا میں جگ ہنسائی کروائی ہے۔ شریف فیملی پی آئی اے کو اونے پونے داموں خرید کر اپنے نام سے چلانا چاہتی ہے۔ خالد نیک گجر نے کہا مرکزی مسلم لیگ پاکستان میں حقیقی آزادی، قانون کی بالادستی، آئین اوراداروں کے تحفظ کیلئے میدان میں آئی ہے۔ حکومت ایڈمنسٹریشن نہیں کر سکتی توملک و قوم کیساتھ کھلواڑکرنے کے بجائے گھر چلی جائے۔

ای پیپر دی نیشن