لاہور( خصوصی نامہ نگار)معروف اصلاحی وروحانی شخصیت حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے خانقاہ انبالہ ہاؤس ٹاؤن شپ لاہور میں ’’ذکر اللہ اور بیعت کی اہمیت‘‘ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہر انسان کیلئے روحانی سفر میں ایک رہبر کا ہونا ضروری ہے‘ اسی کو بیعت کہتے ہیں کہ آدمی کسی سے رہنمائی حاصل کر کے دین پہ عمل پیرا ہو ۔انہوں نے کہا زندگی پر سکون بنانے کیلئے انسان کو روزانہ کچھ نہ کچھ دیر اللہ تعالیٰ کا ذکر ضرور کرنا چاہیے۔ ذکر اللہ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ انسان نے زندگی میں اتنا اللہ اللہ کیا ہوتا ہے کہ اسے موت کے وقت بھی اللہ یاد آ جاتا ہے۔اللہ کے ذکر سے انسانی کی قوت ارادی مضبوط ہوتی ہے، تحمل مزاجی ملتی ہے اور نعمت بھی اسی سے حاصل ہوتی ہے۔