شہر میں فضائی آلودگی میں کمی لانے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی پرعزم 

لاہور(خبرنگار)ایل ڈبلیو ایم سی شہرِ لاہور میں فضائی آلودگی میں کمی کیلئے پرعزم ہے۔اس مقصد کی تکمیل کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہدایت پرایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیموں کی جانب سے شہر بھر میں ویٹ سویپنگ اورہائی ائر کوالٹی انڈیکس ایریاز میں پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے جبکہ شہر کی 40سے زائد اہم شاہراہوں پر سکریپنگ اور واشنگ آپریشن کے ساتھ ساتھ خصوصی صفائی ایکٹیویٹیز جاری ہیں۔ رات کی شفٹ میں تمام شاہراہوںکی صفائی جاری ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کاکہنا ہے کہ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

ای پیپر دی نیشن