ٹائون شپ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن سینکڑوں کی تعداد میںسامان ضبط 

لاہور(خبرنگار)ایڈمنسٹریٹر ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ تجاوزات مافیا کے خلاف متحرک.چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر نگرانی کارروائیاں جاری ریگولیشن ونگ نے ٹاون شپ کالج روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں سامان ضبط کر لیا. چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا نے کہا کہ  پھٹے، ریڑھیاں، اسٹینڈز، کرسیاں و دیگر سامان ضبط کیا گیا ہے اور  ضبط شدہ سامان کو ریگولیشن ونگ میں جمع کروایا گیا ہے۔ چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا نے کہا غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔بابو صابو انٹرچینج پر شہری آبادی سے جھگیوں کا انخلاء یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن