لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں فلسطین کانفرنس اور حزب المجاہدین، کشمیری رہنماؤں سے گفتگو کرتے کہا کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کیلئے بہت کچھ کرنے کا ارادہ تو بہت اچھا ہے لیکن یہ کون کرے گا؟ پاکستان کی سیاسی، عسکری اور پالیسی ساز اداروں نے بلاتاخیر اپنا فرض ادا نہ کیا تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔ لیاقت بلوچ نے راولپنڈی/اسلام آباد میں مزدور رہنماؤں سے ملاقات میں کہا کہ جماعتِ اسلامی قومی اداروں کی اونے پونے داموں نِج کاری کے حق میں نہیں۔ سینکڑوں سرکاری ادارے وفاقی و صوبائی حکومتیں پہلے بھی بیچ چکی ہیں۔انہونے وزیراعلیٰ خیبرپی کے کی جانب سے طلبہ یونینز کی بحالی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے کہا کہ دیگر صوبوں میں بھی طلبہ و طالبات کا جمہوری حق بحال کیا جائے۔ قومی سیاسی تربیت کے لیے 18 سال کے ووٹرز کو تعلیمی اداروں میں جمہوری تربیت کا حق تسلیم کیا جائے۔
کشمیریوں، فلسطینیوں کیلئے کچھ کرنے کا ارادہ اچھا لیکن کون کریگا؟لیاقت بلوچ
Nov 06, 2024