لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کی سائٹ کا دورہ کیا ۔پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پرایگزی کیوٹنگ ایجنسی آئی ڈیپ کے افسر‘ متعلقہ کنٹریکٹرز موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت نے کہانواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ہسپتال میں کینسر کے لیول تھری اور لیول فور مریضوں کا بھی انشاء اللہ مفت علاج ہوگا۔انہوں نے آئی ڈیپ کویہ پراجیکٹ سال میں فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیرنے کہا915 بستروں پر مشتمل یہ کینسر ہسپتال دو مراحل میں مکمل ہوگا۔دوسرے مرحلے میں 300 بیڈز پر مشتمل نئی بلڈنگ اور پارکنگ پلازہ بھی بنے گا۔اسپہلے سرکاری کینسر ہسپتال میں ریڈی ایشین تھراپی، کیمو تھراپی، اینڈوسکوپی اور دیگر سہولتیں میسر ہونگی‘ دیگر صوبوں سے آئے مریضوں کو بھی مفت علاج کی سہولیت میسر آئیں گی۔