یوم شہداء جموں لازوال قربانیوں کی عظیم داستان بیان کرتا ہے:جاویدقصوری

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے 6نومبر ’’یوم شہداء جموں‘‘کے موقع پر کشمیری قوم کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے کہا ہے کہ یہ دن تحریک آزادی کا درخشاں باب اور لازوال قربانیوں کی عظیم داستان بیان کرتا ہے۔مودی حکومت اپنے تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کی آواز دبانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ کشمیریوں کی تیسری نسل قربانیاں دے رہی ہے مگر وہ کسی کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں۔

ای پیپر دی نیشن