آئینی ترامیم کا اختیارپارلیمنٹ کو‘ فائدہ عوام کو ہوناچاہئے:خرم نواز گنڈاپور 

 لاہور(خصوصی نامہ نگار ) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کا اختیار بلاشبہ پارلیمنٹ کے پاس ہے مگر ان ترامیم کا فائدہ ملک اورعوام کو ہوناچاہئے، اگر  انصاف کا عمل سستا اور برق رفتار ہوا تو مورخ  پارلیمنٹ کو اچھے الفاظ میں یاد کرے گابصورت دیگرتنقید کادروازہ کھلے گا۔ججز کی تعداد 34کرنا ایک بڑا اقدام  اس سے قومی خزانے پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ آئے گا اگر لوگوں کو انصاف ملنے کی رفتار تیز ہوئی ہزاروں مقدمات کے فیصلے ہونا شروع ہو گئے تو قوم بخوشی یہ اضافی مالی بوجھ قبول کر لے گی۔

ای پیپر دی نیشن